مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے ایران پر شدید اقتصادی دباؤ ڈالنے سے متعلق امریکی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کی دھمکیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اور مناسب اقدام اٹھائے گا۔
اس سے قبل جمعہ کے روز بھی چین نے واضح کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں اور دباؤ مغربی ایشیا کے تنازعات کو حل کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب واشنگٹن نے حالیہ دنوں میں چین سمیت مختلف ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران کی معیشت کو الگ تھلگ کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں مدد نہیں دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور مسائل کو صرف سیاسی و سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کریں۔
آپ کا تبصرہ